وزیر اعظم نریندر مودی نے دیہی ہندستان کے لوگوں کی خواہشات کو پورا کرنے
میں پنچایتوں کے مؤثر کردار پر زور دیتے ہوئے ان اداروں کے ذریعہ عوام کی
خدمت میں مصروف محنتی لوگوں کو سلام کیا ہے۔یوم قومی پنچایت راج کے موقع پر مسٹر مودی نے آج اپنے پیغام میں کہا کہ ان
کی
حکومت چوطرفہ ترقی اور زمینی سطح پر عوام کی شراکت سے 'گرام ادے سے
بھارت ادے' کے نعرے کو شرمندہ تعبیر کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا، ' یوم پنچایت راج کے موقع پر میں ان سب محنتی لوگوں کو
سلام کرتا ہوں جوپورے ملک میں پنچایت راج اداروں کے ذریعہ عوام کی خدمت کر
رہے ہیں۔